3 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو 16 سال قید کی سزا

عدالت نے ملزم پر 60 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا، اور اس کی اہلیہ کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کردیا

ملزم کی اہلیہ کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
عدالت نے تین سالہ بچی سے زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے والے سفاک ملزم کو 16 سال قید کی سزا سنادی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بچی سے زیادتی کے ملزم کے خلاف کیس کی سماعت سیشن کورٹ کے جج شرقی نے کی، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 3 سالہ بچی سے زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے والے سفاک ملزم نعیم کو سزا سنادی۔

عدالت نے ملزم نعیم کو مجموعی طور پر 16 سال قید کی سزا سنائی، اور ملزم پر 60 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا، جب کہ ملزم کی اہلیہ کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔
Load Next Story