ملتان سلطانز کا گلیڈی ایٹرز کے شاہد آفریدی کو قیمتی تحفہ تصویر سامنے آگئی

مجھے فخر ہے کہ آخری سیزن میں ملتان چیمپئن بھی بنی، آفریدی

شاہد آفریدی نے تحفے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شاہد خان آفریدی کو ملتان سلطانز کی جانب سے بھیجے گئے تحفے کی تصویر سامنے آگئی۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلطانز کی جانب سے بھیجے گئے تحفے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ملتان سلطانز کا شکریہ ادا کیا۔

آفریدی نے اس تحفے کو شاندار اور بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'میں نے تین یادگار سیزن ملتان سلطانز کے ساتھ گزارے اور مجھے فخر ہے کہ آخری سیزن میں ملتان چیمپئن بھی بنی'۔


انہوں نے سلطانز فیملی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔
Load Next Story