لورالائی میں مقامی مولوی کے فتویٰ پر مرد اور خاتون سیاہ کاری کے الزام میں سنگسار

واقعے کی اطلاع ملنے پر لیویز حکام نے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ فتویٰ دینے والا مولوی فرار ہوگیا۔

دونوں افراد کو سنگسار کرکے قتل کردیا گیا اور تجہیز و تکفین کے بغیر ہی دفنا دیا گیا۔فوٹو: فائل

کاسہ میں مقامی مولوی کے فتویٰ پر مرد اور خاتون کو سیاہ کاری کے الزام میں سنگسار کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کا علم ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی کے پہاڑی علاقے کاسہ میں ایک مرد اور خاتون نے پسند کی شادی کی تھی، جس پر مقامی مولوی نے انہیں سیاہ کاری کے الزام میں سنگسار کرنے کا فتوی دیا، قتویٰ پر عمل کرتے ہوئے دونوں افراد کو سنگسار کرنےکے بعد تجہیز و تکفین کے بغیر ہی دفنا دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر لیویز حکام نے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ فتویٰ دینے والا مولوی فرار ہوگیا۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے واقعے کی تحقیقات کے لئے ڈپٹی کمشنر لورالائی کو ہدایات جاری کردی ہیں، تحقیقات کے لئے مقتولین کی قبرکشائی کی بھی ہدایت کردی ہے اور اس بات کیبھی یقین دہانی کرائی ہے کہ تحقیقات کے بعد ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائےگی۔
Load Next Story