کراچی میں رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران مقابلے میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک
ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گرد 4 روز قبل رزاق آباد میں پولیس اہلکاروں کی بس پر حملے میں ملوث تھے، رینجرز ترجمان
ملزمان نے گلشن بونیر میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران رینجرز اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کیا، فوٹو: فائل
گلشن بونیر میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران مقابلے میں رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب بم حملے میں ملوث 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے رزاق آباد ٹرینگ سنٹر پولیس بس حملے میں ملوث دہشت گردوں کی اطلاع کی موجودگی پر گلشن بونیر میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان نے رینجرز اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کر دیا،جس سے 3 جوان اہلکار زخمی ہوگئے۔ رینجرز نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گرد 4 روز قبل رزاق آباد میں پولیس اہلکاروں کی بس پر حملے میں ملوث تھے۔