امن مذاکرات میں ڈیڈ لاک حکومتی اور طالبان کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی
قوم فوری مثبت نتائج کی توقع رکھتی ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ معاملات درست سمت میں نہیں بڑھ رہے،عرفان صدیقی
حکومتی کمیٹی کے ارکان کا ہنگامی اجلاس منگل کو طلب کرلیا گیا ہے،عرفان صدیقی۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
تحریک طالبان مہمند ایجنسی کی جانب سے 23 مغوی ایف سی اہلکاروں کی ہلاکت کے دعوی کے بعد امن مزاکرات میں ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں کمیٹیوں کے درمیان آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی اپنے بیان میں کہا ہے کہ قوم ہم سے فوری مثبت نتائج کی توقع رکھتی ہے تاکہ انہیں ملک میں جاری خونریزی سے نجات ملے لیکن انہیں افسوس سے یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ معاملات درست سمت میں نہیں بڑھ رہے، 23 ایف سی اہلکاروں کے قتل کے واقعے کے بعد مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی کے ارکان کا ہنگامی اجلاس منگل کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں موجودہ صورتحال کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دونوں کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس آج ہونا تھا جس میں طالبان کی جانب سے جنگ بندی کااعلان متوقع تھا۔