ارکان سینیٹ کو بکاؤ مال کہنے پر سینیٹ میں عمران خان کے خلاف تحریک استحقاق جمع
استحقاق کمیٹی کو بھجوا ئی گئی تحریک پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 26 سینیٹرز کے دستخط ہیں۔
استحقاق کمیٹی کو بھجوا ئی گئی تحریک پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 26 سینیٹرز کے دستخط ہیں۔، فوٹو: فائل
چیرمین تحریک انصاف کی جانب سے ارکان سینیٹ کو بکاؤ مال کہنے پر ان کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق جمع کرادی گئی ہے۔
ڈپٹی چیرمین سینیٹ صابر بلوچ کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس حسب روایت تاخیر سے شروع ہوا تو ارکان کی جانب سے عمران خان کے بیان پر شدید احتجاج کیا گیا، پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کے پاس سینیٹرز کے بکاؤ مال ہونے کا کوئی ثبوت ہے تو وہ الیکشن کمیشن کو دیں تاکہ کمیشن اس کے خلاف کارروائی کرے تاہم سینیٹرز کو بکاؤ مال کہنا معزز ارکان کی توہین ہوئی ہے۔ ارکان کی جانب سے تحریک استحقاق کمیٹی کے سپرد کردی گئی ہے جس پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 26 سینیٹرز کے دستخط ہیں۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے سینیٹ میں انہیں تختہ مشق بنانے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں بکاؤ مال کہا تھا۔