کراچی بندرگاہ پر بڑی کارروائی سینیٹری پائپس سے 360 کلو ہیروئن برآمد
منشیات برطانیہ کے لئے بک کیے گئے سینیٹری کے سامان اور پائپس کے کنٹینرز سے برآمد ہوئی ہے، ترجمان اے این ایف
منشیات برطانیہ کے لئے بک کیے گئے سینیٹری کے سامان اور پائپس کے کنٹینرز سے برآمد ہوئی ہے، ترجمان اے این ایف۔ فوٹو:ایکسپریس
کراچی:
بندرگاہ پر بڑی کاروائی میں 360 کلوگرام ہیروئن برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی بندرگاہ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے 360 کلوگرام ہیروئن برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، اتنی بھاری مقدار میں منشیات برطانیہ کے لئے بک کیے گئے سینیٹری کے سامان اور پائپس کے کنٹینرز سے برآمد ہوئی ہے، کنٹینر کراچی ملیر کی ایک کمپنی کے ذریعے شمالی آئرلینڈ (برطانیہ) بھجوایا جا رہا تھا، مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ترجمان کے مطبق خفیہ اطلاع ملنے پر اے این ایف کے عملے نے کنٹینر نمبر BEAU4987040 کو قبضے میں لے کر تلاشی لی، کنٹینر میں موجود سینٹری کے سامان کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا، دورانِ تلاشی 1200 سینیٹری پائپس مشکوک پائے گئے، اور جب ان پائپس کو چیک کیا گیا تو ہر پائپ سے 300 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، جب کہ پائپس سے مجموعی طور پر 360 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔