لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ آخری اوور میں 12 رنز بھی نہ بنا سکی

زمان خان نے آخری اوور میں شاندار بولنگ کر کے اسلام آباد یونائیٹڈ سے فتح چھین لی (فوٹو ٹویٹر)

پاکستان سپر لیگ کے 12ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 7ویں ایڈیشن کے 12ویں میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیئے گئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا گیا۔

انیسویں اوور تک تو یونائیٹڈ کی میچ پر گرفت مضبوط تھی مگر شاداب اور کولن منرو کے آؤٹ ہونے کے بعد یونائیٹڈ کی ٹیم کو آخری اوور میں 12 رنز درکار تھے مگر صرف چار رنز بن سکے۔ آصف علی نے آخری اوور میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ بھی حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے 175 رنز ہدف کے تعاقب میں پال اسٹرلنگ اور ایلکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا، ہیلز 16 کے مجموعی اسکور پر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد پال اسٹرلنگ بھی 14 رنز اسکور کر کے 37 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

بعد ازاں کولن منرو اور شاداب خان نے وکٹ سنبھال کر شاندار بلے بازی کی اور 100 رنز کی شراکت داری قائم کی، شاداب خان نے 29 گیندوں پر ففٹی بنا کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا تو دوسرے اینڈ پر منرو نے بھی جارحانہ بلے بازی کے سلسلے کو جاری رکھا۔
Load Next Story