کل دو ٹبروں نے پھر سے ملک لوٹنے کا تجدیدِ عہد کیا شہباز گل
زرداری اور شریف خاندان نے جو کیا وہ عمران خان نہیں کرسکتے، معاون خصوصی
شہبازشریف نے بھی آصف زرداری کو گھسیٹنا تھا لیکن ایسا نہیں کیا، شہباز گل۔ فوٹو:فائل
معاون خصوصی اطلاعات شہباز گل کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 2 ٹبروں نے پھر سے ملک لوٹنے کا تجدید عہد کیا، انہوں نے عہد کیا کہ عمران خان کی حکومت گرا کر لوٹ مار کریں گے۔
معاون خصوصی اطلاعات شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کی ملاقات ہوئی، آصف زرداری، بلاول زرداری ، شہبازشریف، حمزہ شہباز اور مریم صفدر سب بیٹھے ہوئے تھے، خواجہ سعد رفیق اور دیگر لوگ بھی تھے لیکن انہیں فریم سے کاٹ دیا گیا، جب کہ سعد رفیق کا سیاسی قد مریم سے زیادہ بڑا ہے، یہ وہی مریم نواز ہیں جو نعرہ لگوایا کرتی تھی عمران زرداری بھائی بھائی، شہبازشریف نے بھی آصف زرداری کو گھسیٹنا تھا لیکن ایسا نہیں کیا۔
شہباز گل نے کہا کہ یہ پرائیوٹ لیمیٹڈ کمپنیاں ہیں، گزشتہ روز 2 ٹبروں نے پھر سے ملک لوٹنے کا تجدید عہد کیا، انہوں نے عہد کیا کہ عمران خان کی حکومت گرا کر لوٹ مار کریں گے، نوازشریف اور آصف زرداری نے جس طرح غریب کی مدد کی اس طرح ہم نہیں کر سکتے، انہوں نے ملک مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے ڈال دیئے، آصف زرداری نے سموسے اور پاپڑ والے کی غربت ختم کی، لیکن یہ لوگ اگلے ہی روز ان غریبوں کے اکاؤنٹس سے پیسے نکال لیتے ہیں، انہیں چاہئے کہ جس کے اکاؤنٹ میں اربوں ڈالتے ہیں کم از کم ان اکاؤنٹس میں ایک 2 لاکھ روپے تو چھوڑ دیا کریں، مسئلہ یہ ہے کہ ایک رات کیلئے غربت ختم کرتے ہیں۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے غریبوں کیلئے بہت کام کیا، انہوں نے عالمی معیار کی دو یونیورسٹیاں بنائیں، غریب اور مزدور طبقے کی تنخواہ پر توجہ دے رہے ہیں، ماضی میں کسی وزیراعظم نے مالکان سے اپنے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی بات نہیں کی، ان تمام اقدامات کے باوجود ہم معذرت خوا ہیں کہ زرداری اور شریف خاندان نے جو کیا وہ عمران خان نہیں کرسکتے، جیسے یہ غریب کی مدد کرتے ہیں ہم نہیں کرسکتے، وہ کسی کو ارب پتی نہیں کرسکے۔
شہبازگل نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگ ہمارے کہنے پر ووٹ نہیں ڈالتے، ان کے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ہمارے کہنے پر ملتان سے باہر نہیں نکلتے۔