لتا منگیشکر کی موت پر بھارتی پرچم سرنگوں 2 روزہ سوگ کا اعلان
لتا منگیشکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی
لتا منگیشکر کورونا کے باعث اسپتال میں داخل تھیں، فوٹو: فائل
لاہور:
عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ لتا منگیشر کے انتقال پر بھارت میں دو روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے دوران قومی پرچم سر نگوں رہے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی آواز سے ایک عالم کو سحر میں مبتلا کردینے والی لتا منگیشکر 92 سال کی عمر میں کورونا سے زندگی کی بازی ہار گئیں۔
لتا منگیشکر کو 8 جنوری کو پہلی بار اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم کچھ دن بعد طبیعت سنبھلنے پر وہ اسپتال سے گھر واپس آگئی تھیں۔
گزشتہ روز دوبارہ طبیعت بگڑنے پر معروف گلوکارہ کو دوبارہ اسپتال داخل کیا گیا اور اس بار بھی وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔ ماہر ڈاکٹرز کی ایک ٹیم کی زیر نگرانی ان کا علاج جاری تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں چل بسیں
سروں کی ملکہ کی آخری رسومات آج شام سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی جس میں وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکومتی، سماجی اور سیاسی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔
بھارتی حکومت کی جانب سے ملک کی مایہ ناز گلوکارہ کے انتقال پر دو روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے دوران قومی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔
28 ستمبر 1929 میں مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پیدا ہونے والی لتا منگیشکر نے 13 سال کی عمر میں گائیکی کا آغاز کیا اور اپنے سریلی آواز سے بھارتی فلم انڈسٹری کو دوام بخشا۔
لتا منگیشکر نے ایک ہزار سے زائد فلموں کے لیے نغمے گائے اور بالی ووڈ میں سب سے معروف پلے بیک سنگر تھیں۔
لتا منگیشکر نے شادی نہیں کی تھی۔