لتا اورنورجہاں کی سرحد پر یادگار ملاقات کے چرچے
لتا اورنورجہاں کی یادگارملاقات میں نورجہاں نے لتا کوبریانی اورمٹھائی پیش کی
لتا اور نورجہاں کی واہگہ بارڈر پرملاقات1952میں ہوئی:فوٹو:فائل
لتا منگیشکراورنورجہاں کی سرحد پرہوئی یادگارملاقات میں نورجہاں نے لتا کوبریانی اورمٹھائی پیش کی۔
بلبل ہند کہلانے والی لتا منگیشکر1952 میں بھارتی پنجاب کے شہرامرتسرگئیں توان کا دل نورجہاں سے ملاقات کوچاہنے لگا جو2 گھنٹے کے فاصلے پرلاہورمیں رہتی تھیں۔ لتا نے نورجہاں کوفون کیا اورایک گھنٹے تک فون پربات کرنے کے بعد دونوں نے ملنے کا فیصلہ کیا۔
برصغیرکی دوعظیم گلوکاراؤں کی واہگہ کی سرحد پرجذباتی ملاقات نے سماں باندھ دیا اوردیکھنے والے اپنے آنسوؤں پرقابو نہ رکھ پائے۔
نورجہاں لتا کے لئے خصوصی طورپربریانی پکوا کراورلاہورکی مشہورمٹھائی لے کرگئیں۔ نورجہاں کے ساتھ ان کے شوہرتھے اورلتا کے ساتھ ان کی دونوں بہنیں اوشا اورمینا بھی تھیں۔
دونوں لیجنڈز کی ملاقات کے چرچے طویل عرصے تک میڈیا میں رہے۔