مایونیز پر جھگڑے کے دوران دوست نے دوست کو قتل کردیا

عدالت نے مجرم کی جانب سے خود اعترافِ جرم کیے جانے پر عمر قید کا فیصلہ سنادیا

مجرم ارالبیکر کی گرفتاری کے وقت کی تصویر۔ [فائل-فوٹو]

امریکی ریاست آئیوا میں محض مایونیز پر ایک دوست نے اپنے دوست پر گاڑی چڑھا کر اُسے قتل کردیا جس پر مقامی عدالت نے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق آئیوا میں 30 سالہ سولبرگ نے 29 سالہ ارلبیکر کے کھانے پر مایونیز گرا دیا تھا جس پر ارلبیکر کو شدید غصہ آیا اور جھگڑا شروع ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق سولبرگ اور ارلبیکر نے رات کو ایک بار میں شراب نوشی کی تھی جس کی وجہ سے وہ شدید نشے کی حالت میں تھے۔ واپسی میں سولبرگ نے اُس کے کھانے پر مایونیز گرا دیا جس پر ارلبیکر کو طیش آگیا اور دونوں میں جھگڑا شروع ہوگیا۔


ارلبیکر نے جھگڑے کے دوران اپنے دوست کو قتل کرنے اور اس کے گھر کو آگ لگانے کی دھمکی بھی دی۔

دونوں دوستوں کے درمیان جھگڑا طول پکڑ گیا۔ ارلبیکر اپنی گاڑی میں بیٹھا اور باہر کھڑے نشے میں دھت سولبرگ کو ٹکر مار کر اُس پر گاڑی چڑھادی۔ گاڑی کو پیچھے لیا اور پھر دوبارہ اپنے دوست پر چڑھادی جس کی وجہ سے سولبرگ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران عینی شاہدین اور مجرم کی جانب سے خود اعترافِ جرم کے پیشِ نظر ارلبیکر کو عمر قید کی سزا سنادی۔
Load Next Story