ایشیاکپ کیلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج لاہور میں شروع ہوگا
دفاعی چیمپئن پاکستان کو افتتاحی روز سری لنکا سے مقابلہ کرنا ہے۔
دفاعی چیمپئن پاکستان کو افتتاحی روز سری لنکا سے مقابلہ کرنا ہے۔فوٹو:فائل
رواں ماہ بنگلہ دیش میں شیڈول ایشیاکپ کیلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ منگل سے لاہور میں شروع ہوگا۔
منتخب15کھلاڑی مصباح الحق (کپتان)، محمد حفیظ، احمد شہزاد، شرجیل خان، شاہد خان آفریدی، عمر اکمل، صہیب مقصود، فواد عالم، سعید اجمل، عبدالرحمان، جنید خان، عمر گل، انور علی، بلاول بھٹی اور محمد طلحہ21 فروری تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی اسٹیڈیم میں صبح اور شام کے سیشنز میں ٹریننگ کریں گے۔ کیمپ کی نگرانی نئے کوچ معین خان کرینگے، انھیں فیلڈنگ کوچ شعیب محمد اور بولنگ کوچ محمد اکرم کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔ ایشین بریڈمین ظہیر عباس کھلاڑیوں کی بیٹنگ میں نکھار لانے کا کام کرینگے۔
افتتاحی روز صبح کا سیشن فزیکل اور فیلڈنگ ٹریننگ کے لیے رکھا گیا ہے، دوپہر ساڑھے 12بجے چیف کوچ معین خان ایشیا کپ کی تیاریوں کیلیے اپنی حکمت عملی سے میڈیا کو آگاہ کریں گے، شام کے سیشن میں بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس ہوگی۔کیمپ21 فروری کو ختم ہونا ہے،ٹیم اگلے روز لاہور سے براستہ دبئی ڈھاکا روانہ ہوگی، وہاں25 فروری سے ایشیا کپ کا آغاز ہوگا، دفاعی چیمپئن پاکستان کو افتتاحی روز سری لنکا سے مقابلہ کرنا ہے۔