میک کولم کے بیٹ کی ضرب سے کئی ریکارڈ پاش پاش
جان واٹلنگ کے ہمراہ چھٹی وکٹ کیلیے تاریخ کی سب سے بڑی شراکت بنا دی
جان واٹلنگ کے ہمراہ چھٹی وکٹ کیلیے تاریخ کی سب سے بڑی شراکت بنا دی. فوٹو: فائل
برینڈن میک کولم کے بیٹ کی ضرب سے کئی ریکارڈ پاش پاش ہوگئے، بریڈلی جان واٹلنگ کے ہمراہ چھٹی وکٹ کیلیے تاریخ کی سب سے بڑی شراکت کی۔
ڈبل سنچریوں کا قومی ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں برینڈن میک کولم 281 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں، یہ کسی بھی کیوی کرکٹر کی دوسری بڑی اننگز ہے، اس سے قبل 1990-91 میں بیسٹ ریزرو اسٹیڈیم میں مارٹن کرو نے سری لنکا کیخلاف 299 رنز بنائے تھے۔ میک کولم مزید 19رنز اسکور کر کے ٹرپل سنچری بنانیوالے اپنے ملک کے پہلے کرکٹر بن سکتے ہیں، وہ پہلے ہی دوسری اننگز میں بڑا اسکور بنانیوالے تاریخ کے چوتھے بیٹسمین بن چکے،اگر ٹرپل سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے تو پھر دوسری اننگز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر ہونگے، ان سے قبل پاکستان کے عظیم کرکٹر حنیف محمد کو یہ اعزاز حاصل ہے۔
انھوں نے ایسی اننگز 1957-58 میں برج ٹائون میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلی تھی۔ یہ میک کولم کا تیسرا ڈبل سنچری اسکور ہے، یہ تمام اننگز انھوں نے بھارت کیخلاف ہی کھیلی ہیں، اس کیساتھ انھوں نے اسٹیفن فلیمنگ کا 3ڈبل سنچریوں کا ملکی ریکارڈ برابر کردیا۔ اب تک میک کولم اپنی میراتھن اننگز میں 525 بالز کا سامنا کرچکے جو کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے نیوزی لینڈ میں کھیلی جانیوالی ریکارڈ گیندیں ہیں، اس سے قبل ایڈن پارک میں 1977-78 میں انگلینڈ کے کلائیو ریلڈلی نے 524 بالز کاسامنا کیا تھا۔ میک کولم کو اب تک بیٹنگ کرتے ہوئے 727 منٹ ہوگئے، اس طرح انھوں نے نیوزی لینڈ میں طویل بیٹنگ کا شعیب محمد کا ریکارڈ توڑ دیا جو انھوں نے اسی وینیو پر 1988-89 میں 720 منٹ بیٹنگ کرکے قائم کیا تھا۔ میک کولم گلین ٹرنر کے بعد ایک ہی سیریز میں دوسری ڈبل سنچری اسکور کرنے والے دوسرے کیوی پلیئر بن گئے۔میک کولم اور واٹلنگ کے درمیان 352 رنز کی شراکت ہوئی جو چھٹی وکٹ کا ورلڈ ریکارڈ اور نیوزی لینڈ کی کسی بھی وکٹ کیلیے تیسری بڑی پارٹنر شپ ہے۔