تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج ملازمین نے کچرے سے بھری گاڑیاں میٹروپولیٹن آفس کے باہر کھڑی کردیں

مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا، ملازمین

مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا، ملازمین ۔ فوٹو : فائل

LONDON:
ملازمین نے 4 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر کچرے سے بھری گاڑیاں میٹروپولیٹن کے آفس کے باہر کھڑی کردیں۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کا 4 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج جاری ہے، ملازمین نے کچرے سے بھری گاڑیاں میٹروپولیٹن کے آفس کے باہر کھڑی کردیں، ملازمین نے کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔


یاد رہے دو روز قبل کوئٹہ میں میٹرو پولیٹن ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ریلی نکالی اور ریلی میٹروپولیٹن سبزہ زار سے پریس کلب پر دھرنے کی شکل اختیار کرگئی۔

ملازمین نے میٹروپولیٹن حکام اور صوبائی حکومت کو 2 روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ 2 روز سے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئی تو ریڈزون جائیں گے۔

ملازمین نے کہا کہ 2 روز بعد کام چھوڑ ہڑتال بھی کریں گے شہر میں صفائی مہم کا بھی بائیکاٹ کریں گے، اگر تنخواہیں ادا نہیں کی گئی تو قبر بھی جانے کو تیار ہیں، ہمیں مجبور نا کیا جائے ریڈ زون کیا وزیر اعلیٰ ہاؤس بھی جائیں گے، ہمارے بچے 2 وقت کی روٹی سے محروم ہیں۔
Load Next Story