شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق پر شہری کا 3 کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ

عدالت نے شیخ راشد شفیق کو پیش ہونے کیلئے اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم بھی دے دیا

عدالت نے شیخ راشد شفیق کو پیش ہونے کیلئے اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم بھی دے دیا.فوٹو:سوشل میڈیا

GENEVA:
سہیل نامی شہری نے رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق پر 3 کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کے خلاف شہری نے ہتک عزت کا دعویٰ کیا ہے، سہیل نامی شہری نے شیخ راشد شفیق پر 3 کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ کیا، جس پر عدالت نے شیخ راشد شفیق کو جواب جمع کروانے کیلئے نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔


سہیل نامی شہری نے اپنے دعوے میں الزام عائد کیا ہے کہ سائرہ نامی خاتون سے میرا لین دین تھا اور پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی تھی، لیکن رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق میرے کیس پر اثر انداز ہوئے اور انہوں نے اس کیس میں مداخلت کی اور پولیس پر دباؤ ڈالا جس سے میرا کیس متاثر ہوا۔

سول جج فرزانہ کوثر نے شہری کی درخواست پر رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہونے کیلئے اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
Load Next Story