بالی ووڈ فلم ساز اور روینہ ٹنڈن کے والد انتقال کرگئے

روی ٹنڈن گزشتہ کئی برس سے پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے

روی ٹنڈن نے 1970 سے 1980 کے دوران فلم انڈسٹری کے لیے بہت زیادہ کام کیا (فوٹو ٹویٹر)

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے والد اور فلم ساز روی ٹنڈن 85 برس کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق روی ٹنڈن گزشتہ کئی برس سے پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور جمعے کے دن سانس بند ہونے پر اپنے گھر میں انتقال کرگئے۔اہل خانہ کے مطابق روی ٹنڈن نے اپنی آخری سانسیں گھر پر صبح 3 بج کر 45 منٹ پر لیں۔

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اپنے والد کے انتقال کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دی اور ایک جذباتی پیغام بھی لکھا۔
Load Next Story