پشاور زلمی کی فتح کراچی کنگز کو مسلسل چھٹی شکست

پشاور زلمی کے حضرت اللہ زازئی سب سے زیادہ 52 رنز بنا کر نمایاں رہے

پشاور زلمی کے 194 رنز ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز 138 رنز بنا سکی۔ فوٹو : فائل

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دے دی، جس کے بعد کراچی کنگز کو لیگ میں مسلسل چھٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7ویں ایڈیشن کے 19 ویں میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے دیئے گئے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے بابر اعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شرجیل خان 14 رنز بنانے کے بعد بین کٹنگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد جوئے کلارک اور بابر اعظم نے 60 رنز کی پارٹنز شپ قائم کی تو کلارک 85 کے مجموعی اور 26 کے انفرادی اسکور پر لیونگسٹن کی گیند پر بولڈ ہوئے، بعد ازاں بابر اعظم 46 گیندوں پر 59 رنز کی اننگز کھیل کر 115 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، یوں کراچی کنگز کو تیسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
Load Next Story