ماں نے کپڑے اُٹھانے کیلیے بچے کو 10ویں منزل پر ساڑھی سے لٹکا دیا ویڈیو وائرل

بچہ سے ساڑھی سے لٹک کر 10ویں منزل سے نویں منزل پر اتارا اور پھر لٹکتے ہوئے ہی اوپر گیا

خطرناک ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے ماں پر کڑی تنقید کی، فوٹو: ویڈیو گریب

بھارت میں 10 ویں منزل میں مقیم ماں نے نچلی منزل میں گرے ہوئے کپڑوں کو اُٹھانے کے لیے ایک ایسا اقدام اُٹھایا جسے دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے علاقے فرید آبا کے ایک اپارٹمنٹ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون کو اپنے بچے کو ساڑھی کی مدد سے 10 ویں منزل سے نیچے اتارتے اور پھر اوپر اٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔


یہ خاتون اس بچے کی ماں ہیں اور ساڑھی کی مدد سے اپنے بیٹے کو 9 ویں منزل پر اتارا جہاں سے اس نے اپنے گھر کے گرے ہوئے کپڑے اُٹھائے اور پھر ماں نے بچے کو دوبارہ اوپر اُٹھالیا۔



اس خطرناک عمل کے دوران کسی قسم کی احتیاطی تدابیر نہیں اختیار کی گئیں جس پر اہل خانہ کو صارفین نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
Load Next Story