میچ فکسنگ الزامات صورتحال جاننے کیلیے 3 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم
11 فروری کو پنڈی اسٹیڈیم میں سیالکوٹ اسٹالینز اور کراچی ڈولفنز کے درمیان میچ کو مشکوک قرار دیا جا رہا ہے۔
11 فروری کو پنڈی اسٹیڈیم میں سیالکوٹ اسٹالینز اور کراچی ڈولفنز کے درمیان میچ کو مشکوک قرار دیا جا رہا ہے۔ فوٹو: فائل
پی سی بی نے قومی ٹوئنٹی20 کپ کے دوران مبینہ میچ فکسنگ الزامات کی اصل صورتحال جاننے کیلیے3 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی۔
اس میں جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز شفیق احمد، سینئر منیجر اسکروٹنی اینڈ اینٹی کرپشن پی سی بی کرنل(ر) وسیم احمد اور کرکٹر علی نقوی کو شامل کیا گیا ہے۔کمیٹی ایک ہفتے کے اندر معاملات کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد رپورٹ چیف آپریٹنگ آفسیر سبحان احمد کے پاس جمع کرائیگی۔ ترجمان بورڈ کے مطابق کسی کے خلاف ایکشن لینے یا کارروائی کرنے کا فیصلہ کمیٹی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔ یادرہے کہ قومی ٹوئنٹی20 کپ کے 11 فروری کو پنڈی اسٹیڈیم میں سیالکوٹ اسٹالینز اور کراچی ڈولفنز کے درمیان میچ کو مشکوک قرار دیا جا رہا ہے۔