جنوبی افریقہ نے ورلڈ ٹی 20 کیلیے نئی کٹ متعارف کرا دی

خاص کولنگ ڈاٹس موجود ہیں جس سے کھلاڑیوں کو جسم کا درجہ حرارت نارمل رکھنے میں مدد ملے گی۔


Sports Desk February 19, 2014
خاص کولنگ ڈاٹس موجود ہیں جس سے کھلاڑیوں کو جسم کا درجہ حرارت نارمل رکھنے میں مدد ملے گی۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقہ نے آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے لیے نئی کٹ متعارف کرا دی ہے، جرسی کے سامنے پروٹیز کرکٹ کا نشان ہے۔

سی ایس اے کے مارکیٹنگ سربراہ مارک جوری نے کہاکہ اس کٹ سے تازگی کا احساس ہوتا اور یہ جدید ٹیکنالوجی سے تیار کی گئی ہے، اس میں خاص کولنگ ڈاٹس موجود ہیں جس سے کھلاڑیوں کو جسم کا درجہ حرارت نارمل رکھنے میں مدد ملے گی۔