پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 10 رنز سے شکست دے دی

پشاور زلمی مسلسل پانچویں فتح حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر آگئی

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا تھا (فوٹو ٹویٹر)

کراچی:
پاکستان سپرلیگ سیزن 7 کے 24ویں میچ میں پشاور زلمی نے جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا تو اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم تعاقب میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 196 رنز ہی بناسکی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 24واں میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس کا ٹاس وہاب الیون کے حق میں رہا۔

زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا اور بتایا کہ آج پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی، محمد عمر کی جگہ یاسر خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

پشاور زلمی اننگز

پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز حضرت اللہ زازئی اور محمد حارث نے کیا، دونوں بلے بازوں نے یونائیٹڈ کے بولرز کی خوب پٹائی کی، اس دوران محمد حارث نے 18 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کر پی ایس ایل کی تیز ترین نصف سنچری اسکور کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

پھر 73 کے مجموعی اسکور پر حضرت اللہ زازئی 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پشاور زلمی کی دوسری وکٹ 113 رنز پر گری جب محمد حارث 32 گیندوں پر 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 70 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
Load Next Story