نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں سے ڈیڑھ لاکھ ریال اور7 ہزار اماراتی درہم برآمد
زیر حراست 3 ملزمان کو ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کرکے مقدمات درج درج کرلیے گئے
حکام کے مطابق شارجہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ امیگریشن کلیئرنس کے دوران شبہ ہونے پر مسافروں کو چیک کیا گیا—فائل فوٹو
کراچی:
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے نیو اسلام آباد انڑنیشنل ائیرپورٹ سے ایک لاکھ 63 ہزار سعودی ریال اور 7 ہزار 250 اماراتی درہم کی غیرملکی کرنسی بیرون ملک اسمگل کیے جانے کی کوشش ناکام بناکر 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
حکام کے مطابق شارجہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ امیگریشن کلیئرنس کے دوران شبہ ہونے پر دو مشتبہ مسافروں طارق خان اور عزیر خان کی تلاشی لی گئی تو ان کے پاس سے 35-35 ہزار سعودی ریال اور ایک ہزار ماراتی درہم برآمد ہوئے۔
ابتدائی پوچھ گچھ پر طارق اور عزیر نے بتایا غیرملکی کرنسی عبداللہ جان کی ہے جو ان کے ہمراہ سفر کررہا ہے۔ حکام نے عبداللہ جان کو تحویل میں لے لیا جس کے پاس سے 93 ہزار سعودی ریال اور 6 ہزار 225 درہم برآمد کرلیے گئے۔
ایف آئی اے امیگریشن حکام نے بتایا کہ تینوں ملزمان کی تحویل سے برآمد ہونے والی ایک لاکھ 63 ہزار سعودی ریال اور 7 ہزار 250 یو اے ای درہم کی کرنسی پاکستانی روپوں میں 80 لاکھ سے زائد بنتی ہے اور مسافرغیر ملکی کرنسی بیرون ملک لے جانے کا کسی قسم کا جواز یا کرنسی ایکسچینج کی رسید بھی نہیں دیکھا سکے۔
تینوں ملزمان کو ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔