آرمی چیف سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کی ملاقات افغانستان سے فوجی انخلا پر تبادلہ خیال
ملاقات میں آرمی چیف راحیل شریف اور جنرل لوئیڈ جیمز آسٹن نے خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا
دونوں ممالک کی عسکری قیادت کے درمیان ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ فوٹو: آئی ایس پی آر
امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل لوئیڈ جیمز آسٹن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ملکوں کی عسکری قیادت نے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں آرمی چیف راحیل شریف اور جنرل لوئیڈ جیمز آسٹن نے خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال اور افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے بھی ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ امور سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔