ماں کو قابل رحم حالت میں دیکھ کر 3 بھائیوں نے ایک ساتھ اپنی بیویوں کو طلاق دیدی

بیٹے ملازمت سے واپس آئے تو ضعیف ماں کو پڑوسیوں کے رحم و کرم پر پایا

بیویوں نے ساس کی خدمت سے صارف انکار کردیا تھا، فوٹو: فائل

الجزائر میں 3 بھائیوں نے بوڑھی ماں کو پڑوسیوں کے رحم و کرم پر دیکھ کر اپنی بیویوں کو اسی وقت طلاق دیدی۔

عالمی خبر رساں دارے کے مطابق الجزائر میں تین بھائی ملازمتوں سے واپس پہنچے تو ضعیف اور بیمار ماں کو پڑوسیوں کے رحم و کرم پر پایا جو انھیں نہلا رہے تھے۔


تینوں بھائیوں نے اپنی بیویوں سے ماں کی خدمت نہ کرنے کی وجہ پوچھی تو معاملہ تکرار تک آن پہنچا جس پر تینوں بھائیوں نے اسی وقت اپنی بیویوں کو طلاق دیدی۔

پولیس کے مطابق عمومی طور پر ماں کی خدمت کے لیے ان کی بیٹی آیا کرتی تھیں لیکن ان کے شوہر کو کینسر ہوجانے کے باعث وہ اس ہفتے نہ آسکیں۔

جس پر بیٹوں نے اپنی بیویوں کو کہا کہ ماں کو نہلا کر صاف ستھرے کپڑے پہنا دینا لیکن بیویوں نے اپنی ساس کو پڑوسیوں کے حوالے کردیا اور خود سو گئیں۔
Load Next Story