حمزہ شہباز کی گانا گاتے ہوئے ایک اور ویڈیو وائرل

گانے کے اختتام پر حاضرین نے تالیاں بجاکر خوب داد بھی دی

گانے کے اختتام پر حاضرین نے تالیاں بجاکر خوب داد بھی دی۔ فوٹو:اسکرین شارٹ

MULTAN:
حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن میں مہمانوں کے سامنے گانا گارہے ہیں اور حاضرین محظوظ ہورہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اپنی رہائش ماڈل ٹاؤن میں مہمانوں کے سامنے گفتگو کے دوران فرط جذبات پر قابو نہ پا سکے، اور بھارتی گلوکار محمد رفیع کا گانا گنگنا دیا۔ حمزہ شہباز کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو بھی وائرل ہوگئی، جس میں حاضرین ان کی ویڈیو بنارہے ہیں۔




حمزہ شہباز نے گلوکار محمد رفیع کا گانا " زندگی تو بے وفا ہے اک دن ٹھکرائے گی، گایا، جس کے اختتام پر حاضرین نے تالیاں بجاکر خوب داد بھی دی، اور حاضرین محفل حمزہ شہباز کا گانا محظوظ ہوکر سنتے رہے۔
Load Next Story