ایرن ہالینڈ اور زینب عباس میں بہنوں والا رشتہ قائم دوستی کے چرچے

ٹوئٹر پر آسٹریلوی پریزینٹر نے تصویر بھی شیئر کردی

ایرن ہالینڈ اور زینب عباس کی دوستی کےچرچے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پریزینٹر کے فرائض سرانجام دینے والی سابق آسٹریلوی مِس ورلڈ ایرن ہالینڈ نے اپنی بہن کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر آسٹریلوی پریزینٹر نے زینب عباس کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "میری بہن واپس آگئی"۔

حال ہی میں ایرن ہالینڈ نے ایکسپریس ٹریبیون کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ "زینیب عباس انہیں کپڑے پہننے میں مدد کرتی ہیں، وہ مجھے بتاتی ہیں کس کپڑے کو کون سے موقع پر پہنا جائے گا، مجھے کبھی کسی چیز کی ضرورت پڑتی ہے تو میں انہیں فون پر تنگ کرتی ہوں جسکا وہ کبھی برا نہیں مانتیں"۔

Load Next Story