جناح اسپتال لاہور کے احاطے میں خاتون نے رکشے میں بچے کو جنم دے دیا

رکشہ اسپتال پہنچا تو خاتون مدد کے لیے پکار رہی تھی لیکن اسپتال کا عملہ نہ پہنچا، عینی شاہدین

رکشہ اسپتال پہنچا تو خاتون مدد کے لئے پکار رہی تھی لیکن اسپتال کا عملہ نہ پہنچا، عینی شاہدین ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
لاہور کے جناح اسپتال کے احاطے میں خاتون نے رکشے میں بچے کو جنم دے دیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ رکشہ اسپتال پہنچا تو خاتون مدد کے لیے پکار رہی تھی لیکن اسپتال کا عملہ نہ پہنچا جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ خاتون کا تعلق لاہور سے ہے، خاتون اس وقت گھر سے نکلی جب حالت تشویشناک تھی، خاتون کو پہلے اسپتال پہنچ جانا چاہیے تھا تاہم خاتون اور بچہ دونوں کی حالت بہتر ہے۔


اے ایم ایس جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ جیسے پتا چلا فوری طور پر عملہ پہنچ گیا اور ڈیلیوری رکشے میں کی کردی گئی، کسی قسم کی تاخیر نہ ہوئی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جناح اسپتال کے باہر رکشے میں بچے کی پیدائش کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی، انہوں نے ہدایت دی کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے۔
Load Next Story