سلمان نے فلم بازی گر کی آفر ٹھکرائی تو کنگ خان کو کاسٹ کیا فلم ساز
فلم بازی گر 1993 میں ریلیز ہوئی تھی جسے بالی ووڈ اور کنگ خان کی بہترین فلموں میں شمار کیا جاتا ہے
فلم بازی گر کے پروڈیوسر کا اہم بیان سامنے آگیا (فوٹو، فائل)
PESHAWAR:
بھارت کی کامیاب فلموں میں شامل 'بازی گر' کی کاسٹنگ کے حوالے سے فلم ساز رتن جین نے انکشاف کیا ہے کہ پروجیکٹ کے لیے کنگ خان سے قبل سلمان خان سے رابطہ کیا گیا تھا مگر انہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم بازی گر 1993 میں ریلیز کی گئی تھی جسے شاہ رخ خان کی بہترین فلموں میں بھی شمار کیا جاتا ہے، اس فلم کی بدولت شاہ رخ خان کو پہلی بار 39ویں فلم ایوارڈز میں بہترین اداکاری کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔
بازی گر کے 29 سال مکمل ہونے پر مذکورہ فلم کے پروڈیوسر نے بتایا کہ ہم نے پروجیکٹ کے لیے پہلے سلمان خان اور انیل کپور کو کاسٹ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے آفر مسترد کردی تھی۔
رتن جین کا کہنا تھا کہ بعد ازاں ہم شاہ رخ خان کے کام سے متاثر ہوئے اور پھر انہیں فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا، کاسٹنگ کے لیے کنگ خان سے ایک ہوٹل میں ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے یقین دلایا کہ وہ بھرپور محنت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان نے فلم میں جاندار اداکاری کرکے خود کو ثابت کردیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھی منوایا۔