وزیراعظم کی کرسی کو خطرہ نہیں وہ لیڈربن کرفیصلہ کریں سید خورشیدشاہ
پاک فوج کے جوانوں کو دہشت گردی اورسفاکانہ طریقے سے نشانہ بنایا جارہا ہے جو نہایت ہی افسوسناک ہے، خورشیدشاہ
خطے کو جو حالات ہیں ہمیں اس پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہے، خورشیدشاہ۔ فوٹو: فائل
HYDERABAD:
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے وزیراعظم نوازشریف کے اقتدار کو کوئی خطرہ نہیں انہیں قوم کا لیڈربن کر فیصلہ کرنا چاہئے۔
سکھر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں کو دہشت گردی اورسفاکانہ طریقے سے نشانہ بنایا جارہا ہے جو نہایت ہی افسوسناک ہے اور ان حملوں کے بعد اب طالبان سے کئے جانے والے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کو قوم کا رہنما بن کر فیصلہ کرنا چاہئے ان کی کرسی کو کوئی خطرہ نہیں۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ خطے کو جو حالات ہیں ہمیں اس پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہے کیوں کہ اگر کسی بھی حصے میں حالات خراب ہوئے تو اس کا اثرپاکستان پر بھی پڑے گا۔