پی سی بی کے تاریخی ٹیسٹ میچ کیلئے ڈیڈ وکٹ کے انتخاب پر مایوسی ہوئی فواد چوہدری

امید ہے کہ اگلے میچوں میں مثبت کرکٹ کا موقع دیا جائے گا، چوہدری فواد حسین

چوبیس سال بعد ٹیسٹ میچ اور پچ کا حال دیکھیں، چوہدری فواد حسین فوٹوفائل

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ایک تاریخی ٹیسٹ میچ کے لیے ڈیڈ وکٹ کے انتخاب پر مایوسی ہوئی۔

وفاقی وزیر نے ٹوئٹر پر کہا پی سی بی کے تاریخی ٹیسٹ میچ کے لیے ''مردہ وکٹ'' کا انتخاب کرنے پر انتہائی مایوسی ہوئی۔


فواد چوہدری نے کہا خطرناک پاکستانی اٹیک کے ساتھ ہمیں ایسی مردہ پچ کی ضرورت کیوں پڑے گی؟ 24 سال بعد ٹیسٹ میچ اور پچ کا حال دیکھیں، امید ہے کہ اگلے میچوں میں مثبت کرکٹ کا موقع دیا جائے گا۔

Load Next Story