ٹرک کے فیول ٹینک میں چھپائی گئی 490 کلوگرام منشیات برآمد
اے این ایف انٹیلیجنس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
گرفتار ملزمان کی تصاویر۔ فوٹو : فائل
اے این ایف انٹیلیجنس نے ژوب ڈی آئی خان روڈ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ٹرک کے فیول ٹینک میں چھپائی گئی 490 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔
حکام کے مطابق ژوب ڈی آئی خان روڈ پر درابن کے مقام پر ٹرک کو روک کر چیک کیا گیا تو ٹرک کے فیول ٹینک میں مہارت سے چھپائی گئی 490 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی۔
منشیات میں 447 کلوگرام چرس، 38 کلوگرام افیون اور 4 کلوگرام سے زائد آئس شامل ہے۔
ٹرک میں سوار پشین کے رہائشی حفیظ اللّٰہ اور جہانگیر نامی دو ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔