کپتان بابر اور رضوان نے پاکستان کو کراچی ٹیسٹ میں شکست سے بچالیا

پاکستان کو جیت کے لیے مزید 63 رنز درکار تھے

(فوٹو: پی سی بی)

ISLAMABAD:
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ کپتان بابراعظم نے چوتھی اننگز میں 607 منٹ کریز پر رہ کر میچ جتوانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔

کھیل کے پانچویں روز پاکستان کو جیت کیلئے 314 رنز جبکہ آسٹریلیا کو 8 وکٹیں درکار تھے۔

پانچواں روز

کراچی ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلیا کی جانب سے 506 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے کھیل کے اختتام تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 443 رنز بنائے، پاکستان کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 63 رنز درکار تھے جبکہ کنگروز 3 وکٹیں لینے سے قاصر رہے۔

پاکستان نے پانچویں روز اننگز کا آغاز 192 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر کیا، اوپنر عبداللہ شفیق نروس نائنٹی کا شکار ہوکر 96 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر وکٹ کے پیچھے اسٹیو اسمتھ کو کیچ تھما بیٹھے جبکہ فواد عالم کو 9 رنز پر پیٹ کمنز نے پویلین کی راہ دکھائی۔

کپتان بابراعظم نے ذمہ دارنہ 196 جبکہ نائب کپتان محمد رضوان نے بھی سینچری بناکر پاکستان کو ہار سے بچالیا۔
Load Next Story