اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کے خلاف تاریخی قرارداد کی منظوری ہماری آواز ہے وزیراعظم

قرارداد میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن قرار دیا گیا ہے

اقوام متحدہ نے پاکستان کی طرف سے متعارف کرائی گئی او آئی سی کی پیش کردہ تاریخی قرارداد منظور کی ہے (فوٹو فائل)

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں اسلامو فوبیا کے خلاف تاریخی قرارداد کی منظوری کو پاکستان کی آواز قرار دیتے ہوئے اس کامیابی پر امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ 'میں آج امت مسلمہ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کیونکہ اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف ہماری آواز کو عالمی سطح پر سناگیا اوراقوام متحدہ نے او آئی سی کی پیش کردہ اُس تاریخی قرارداد کو منظور کیا جو پاکستان کی طرف سے متعارف کرائی گئی'۔


عمران خان نے کہا کہ آج اقوام متحدہ نے بالآخر دنیا کو درپیش سنگین چیلنج کو تسلیم کر لیا ہے، قرارداد میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن قرار دیا گیا ہے۔
Load Next Story