ایران نے گرفتار ہونے والے 50 پاکستانیوں کو پاکستان کے حوالے کردیا

ایران نے غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے والے 50 پاکستانیوں کو گرفتار کیا

گرفتار ہونے والوں میں بچے میں شامل تھے (فوٹو فائل)

کراچی:
پاک ایران سرحد پر ایرانی حکام نے غیرقانونی طریقے سے ایران میں داخل ہونے والے 50 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ایرانی حکام نے بغیر دستاویزات ایران میں داخلے کی کوشش کرنے والے پچاس پاکستانیوں کو گرفتار کر کے پاکستان کی بارڈر فورس کے حوالے کیا۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ ایران سے ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے ہے۔
Load Next Story