کراچی لیاری میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق مختلف علاقوں سے 25 ملزمان گرفتار
فائرنگ کا واقعہ چاکیواڑہ میں جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب پیش آیا۔
لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل
KARACHI:
لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو جاں بحق کردیا جبکہ رینجرز کی جانب سے مخرلف علاقوں میں تارگٹڈ آپریشن کے دوران 25 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔
دوسری جانب رینجرز ترجمان نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 25 ملزمان کو گرفتار کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے ملزمان میں گینگ وار اور کالعدم تنظیم کے افراد شامل ہیں۔