ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو ایک روز کا استثنیٰ

مستقل استثنیٰ سے متعلق درخواست پر میرٹ کے مطابق فیصلہ ہوگا،عدالت

مستقل استثنیٰ سے متعلق درخواست پر میرٹ کے مطابق فیصلہ ہوگا،عدالت۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشتگردی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی حاضری سے ایک دن کیلیے استثنیٰ کی درخواست منظورکر لی ۔


جبکہ عدالت کا کہنا ہے کہ مستقل استثنیٰ سے متعلق درخواست پر میرٹ کے مطابق فیصلہ ہوگا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عتیق الرحمن نے استفسارکیا کہ پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ کہاں ہے؟ وکیل صفائی الیاس صدیقی نے کہا کہ اے ایف آئی سی کے ڈاکٹر میڈیکل رپورٹ فراہم نہیں کر رہے، عدالت ڈاکٹروں کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے۔ معززجج نے کہا کہ عدالت ایسا کوئی حکم نہیں دے گی، آپ خود آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کریں۔ عدالت نے مزید سماعت 7مارچ تک ملتوی کر دی۔

ادھرکوئٹہ میں اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ اور سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی عدالت میں پیش ہوئے تاہم جج نہ ہونے کے باعث مزید سماعت 17مارچ تک ملتوی کردی
Load Next Story