عوامی اہمیت کے ترقیاتی منصوبے جاری رکھے جائیںوزیراعظم

بعض منصوبوں کی رفتار پراظہارعدم اطمینان،بہترین انسانی وسائل مختص کیے جائیں


APP February 25, 2014
بعض منصوبوں کی رفتار پراظہارعدم اطمینان،بہترین انسانی وسائل مختص کیے جائیں۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ عوامی اہمیت کے حامل ترقیاتی منصوبے جاری رکھے جائیں اور ان پر مقررہ مدت میں کام مکمل کیاجائے۔

وزیراعظم ہائوس میں پی ایس ڈی پی کے جائزے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوںنے ہدایت کی کہ ایسے منصوبے جو نامناسب منصوبہ بندی سے بنائے گئے اورزیادہ عوامی مفادکے حامل ہیں جلدمکمل کیے جائیں۔ انھوں نے گزشتہ چندبرسوں میں بعض ترقیاتی منصوبوں پر کم عملدرآمد پرعدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایسی تاخیرحکومتی ترقیاتی ایجنڈا کے منافی ہے۔ اہم وزارتوں اور بڑے منصوبوں میں بہترین انسانی وسائل مختص کیے جائیں تا کہ ان منصوبوں کی بروقت اورموثر تکمیل کویقینی بنایا جاسکے۔

وزیراعظم نے کہاکہ اقربا پروری کے بغیرمنصوبوں کے لیے افرادی قوت کااستعمال میرٹ پرکیا جائے۔ انھوںنے منصوبہ بندی ڈویژن کوہدایت کی کہ مارکیٹ شرح پرمبنی ان ملازمین کے لیے مناسب اجرت کاطریقہ کار وضع کیاجائے جوموثر کارکردگی اورنتائج دکھارہے ہیں۔ اجلاس میں وزیرمملکت برائے پٹرولیم وقدرتی وسائل جام کمال خان، سیکریٹری خزانہ ڈاکٹروقار مسعود، سیکریٹری پلاننگ حسن نوازتارڑ اوردیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ دریںاثنا وزیراعظم سینئرصحافی مجیدنظامی کی رہائش گاہ گئے اوران کی عیادت کی۔

مقبول خبریں