ہوم الون کے گھر سے مشابہ دنیا کا سب سے بڑا جنجر بریڈ ہاؤس

یہ عمارت 34 فٹ لمبی، 58 فٹ چوڑی اور 22 فٹ اونچی ہے


ویب ڈیسک December 20, 2025

ڈزنی+ اور ہولو نے مشہور ہالی ووڈ فلم ’ہوم الون‘ کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا کا سب سے بڑا جنجر بریڈ ہاؤس تعمیر کر دیا جو فلم کے مک کیلسٹر ہاؤس کی طرح دکھتا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے تصدیق کی ہے کہ یہ عمارت، جو 34 فٹ لمبی، 58 فٹ چوڑی اور 22 فٹ اونچی ہے، دنیا کا سب سے بڑا جنجر بریڈ ہاؤس ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق اسٹریمرز نے آٹھ دنوں کی محنت نے یہ گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کیا جو دنیا کے سب سے بڑے جنجبریڈ ہاؤس کے طور پر درج کیا گیا ہے۔

ہالی ووڈ میں نمائش کے لیے رکھی گئی یہ عمارت 7,350 پاؤنڈ آٹے، 6,600 سے زیادہ انڈوں، 20 گیلن ایڈیبِل گلو اور 10 پاؤنڈ فانڈنٹ سے تیار کی گئی ہے۔

مقبول خبریں