بندوق کی نوک پرشریعت نافذکرنیوالے قوم کوقبول نہیںشرجیل میمن
قوم فوج کے ساتھ ہے اورطالبان کے حوالے سے اپناواضح فیصلہ دے دیا،میڈیاسے گفتگو
قوم فوج کے ساتھ ہے اورطالبان کے حوالے سے اپناواضح فیصلہ دے دیا،میڈیاسے گفتگو۔ فوٹو:فائل
سندھ کے وزیراطلاعات وبلدیات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ طالبان لاتوں کے بھوت ہیں، باتوں سے نہیں مانیں گے۔
بندوق کی نوک پرشریعت نافذکرنے والوں کو قوم قبول نہیں کرے گی۔ ایم کیوایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔ سیاست میں کوئی بات حرف آخرنہیں ہوتی۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے پیرکو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ شرجیل میمن نے کہاکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات غیرمنطقی ثابت ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور قوم نے طالبان کے حوالے سے اپناواضح فیصلہ دے دیاہے۔
ایک سوال کے جواب میں شرجیل میمن نے کہاکہ مسلم لیگ(ف) سے معاملات کے طے ہونے اورحکومت میں آنے کے حوالے سے کوئی علم نہیں ہے۔ البتہ سیاست میں کوئی بات حرف آخرنہیں ہوتی۔ پیپلزپارٹی مفاہمت کی سیاست پریقین رکھتی ہے۔ ایم کیوایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے ہمارے رابطے ہیں۔