وکلاکا پولیس اہلکاروں پربہیمانہ تشدد انسپکٹرکامنہ کالاکردیا

ممبرپنجاب باربابروحید کی عزیزہ اورشیرخوار بچے کی غیرقانونی حراست پر وکلا مشتعل ہوگئے

ممبرپنجاب باربابروحید کی عزیزہ اورشیرخوار بچے کی غیرقانونی حراست پر وکلا مشتعل ہوگئے۔فوٹو:فائل

MUMBAI:
مختلف 2 واقعات میں وکلا نے انسپکٹراور اے ایس آئی کوتشددکانشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا، بتایاگیاہے کہ2 روز قبل سمن آباد میں 2گروپوں میں فائرنگ کاتبادلہ ہوا جس میں 2 کاکانسٹیبل زخمی ہوئے، ملزموں میں ممبر پنجاب بار کونسل بابروحید کا بھتیجا بھی شامل تھا۔


پولیس مبینہ طورپراسی رات بابروحید کے گھر میں گھسی، زدوکوب کیا اور ان کے بھتیجے کی اہلیہ مریم کو ڈیڑھ سالہ بچے سمیت اٹھا کر لے گئی اور ویمن پولیس اسٹیشن میں بند کردیااس پر وکلا اکٹھے ہوگئے اورسیشن جج کے گھرجا کر حبس بے جا کی درخواست دائر کی، عدالتی حکم پر بیلف نے خاتون کو جس کی گرفتاری کا ریکارڈ موجود نہیں تھا، برآمد کیا، پیر کوسماعت کے دوران انچارج تفتیشی سینٹرانسپکٹر عمررشید عدالت میں حاضر ہوا، عدالت نے ڈی ایس پی اعجاز خان، ایس ایچ او سمن آباد نشاط علی چیمہ اور عمر رشید بٹ کیخلاف مقدمے کا حکم دیا، اسی دوران انسپکٹرعمررشید کی وکلا سے تلخ کلامی ہوگئی، وکلا نے سیشن جج کی موجودگی میں عمررشیدبٹ کودبوچ لیا۔

گھونسوں لاتوں کی بارش کردی اور کرسیاں ماریں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، وکلا نے شوپالش سے اس کا منہ بھی کالا کردیا، موقع پر موجود اہلکار جان بخشی کرواکر اسے میو اسپتال لے گئے، اسلام پورہ پولیس نے بابروحیداور دیگر وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ دوسرے واقعے میںکینٹ کچہری میں وکلا نے تھانہ ہربنس پورہ کے اے ایس آئی خلیل کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اسے بیہوشی کی حالت میں اسپتال بھجوا دیاگیا۔ اشفاق سرا ایڈووکیٹ کا موٹرسائیکل کی سپرد داری کا تنازع چل رہا تھا، اے ایس آئی خلیل اس میں رکاوٹ ڈال رہا تھا، گزشتہ روز پیشی کے بعد وکلا نے خلیل پرتشدد کیا جس سے وہ بیہوش ہوگیا، کینٹ کچہری کے ایڈمن جج جہانگیر گوندل نے واقعے کے متعلق پوچھ گچھ کی مگر موقع پر موجود کوئی شخص کچھ بتانے سے گریزاں تھا۔
Load Next Story