دوسرے ٹیسٹ میں شکست پر کینگرو کوچ نے نرالی منطق پیش کردی

ہماری ٹیم جنوبی افریقہ کی بہترین بولنگ کے باعث آئوٹ ہوئی،ڈیرن لی مین

ہماری ٹیم جنوبی افریقہ کی بہترین بولنگ کے باعث آئوٹ ہوئی،ڈیرن لی مین۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
جنوبی افریقہ کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میں شکست پر آسٹریلوی کوچ ڈیرن لی مین نے نرالی منطق پیش کردی، اس شکست کا موازنہ 6ماہ قبل ڈرہم میں انگلینڈ سے میچ کی ناکامی سے کیا جارہا ہے۔


پورٹ ایلزبتھ میں آسٹریلوی ٹیم کا چائے پر اسکور ایک وکٹ پر 141 رنز تھا مگر ایک ہی سیشن میں 9 وکٹیں گرنے سے پوری ٹیم 216 پر ڈھیر ہوگئی، اس طرح ڈرہم میں 120 رنز ایک وکٹ سے جو آسٹریلوی ٹیم پر تباہی آئی تو وہ مزید 74 رنز جوڑ کر آئوٹ ہوگئی تھی۔ لی مین نے کہاکہ اگرچہ ان دونوں شکستوں کا موازنہ کیا جارہا ہے مگر مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ اس بار ہماری ٹیم جنوبی افریقہ کی بہترین بولنگ کے باعث آئوٹ ہوئی،6 ماہ قبل پلیئرز نے خود ہی غیرذمہ دارانہ شاٹس کھیل کر وکٹیں گنوائی تھیں۔
Load Next Story