پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کارکنوں کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست نمٹادی گئی
2019 کا نوٹیفکیشن کیا ہے پھر آپ پوچھتے ہیں رات کو عدالت کیوں لگائی؟چیف جسٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست نمٹا دی۔
ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ کو ہدایت کی کہ اپنے محکمے میں ایسے اصلاحات کریں کہ آزادی اظہار رائے بلواسطہ یا بلا واسطہ متاثر نہ ہو،کوئی کسی کو ڈرائے دھمکائے یا فیملی تصویریں لگاکر نجی زندگی کی خلاف ورزی کرے تو اس کو آپ دیکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کو پی ٹی آئی سوشل میڈیا کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا گیا
پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ تین ورکرز کو ایف آئی اے نے اٹھایا ہے ہم آج ان کی ضمانت دائر کریں گے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ 2019 کا نوٹیفکیشن کیا ہے پھر آپ پوچھتے ہیں رات کو عدالت کیوں لگائی؟۔ وکیل نے جواب دیا کہ اب کوئی ہمارا جھنڈا لگا کر ٹویٹ کردے تو ہم تو اس کے ذمہ دار نہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر سائبر کرائم کو ہدایت کی کہ آپ کسی کو ہراساں نہ کریں، ہم یہ درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا رہے ہیں، اگر کوئی شکایت ہو تو ڈائریکٹر سائبر کرائم کو بتائیں۔