عیدالفطر کے بعد ہفتہ کی چھٹی بحال کیے جانے کا امکان
دیگر پانچ دنوں میں ورکنگ ٹائم میں ایک گھنٹے کا اضافہ کرکے ہفتے کی چھٹی بحال کردی جائے گی، ذرائع
(فوٹو : فائل)
LONDON:
حکومت کی جانب سے عیدالفطر کے بعد ہفتے کی چھٹی بحال کیے جانے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ہفتہ وار دو چھٹیاں کم کرکے ایک کردی گئی تھیں جس پر متعدد حلقوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور وزیراعظم سے ہفتے کی چھٹی دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کے دیگر پانچ دنوں میں ورکنگ ٹائم میں ایک گھنٹے کا اضافہ کرکے ہفتے کی چھٹی بحال کردی جائے گی، حکومت پر کام کے حوالے سے کافی دباؤ ہے کہ اس وقت زیادہ سے زیادہ کام کیا جائے۔
یہ پڑھیں : ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کے خلاف بینک ملازمین کا ملک گیر احتجاج
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عید الفطر کے بعد ہفتہ کی چھٹی بحال کیے جانے کا قوی امکان ہے۔