امریکا میں مسلح شخص کی شاپنگ مال میں فائرنگ 12 افراد زخمی
مسلح شخص کی شناخت 24 سالہ جیوانائے پرائس کے نام سے ہوئی ہے
فائرنگ کا واقعہ دو جرائم پیشہ گروہ کے تصادم سے ہوا، فوٹو: فائل
کراچی:
امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے شہر کولمبیا کے ایک شاپنگ مال میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق شاپنگ مال میں فائرنگ کے واقعے کے بعد کولمبیا پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لے لیا جن میں سے 2 کو رہا کردیا گیا ہے جب کہ ایک شخص کو جیل منتقل کردیا گیا۔
گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے جس کی شناخت 24 سالہ جیوانائے پرائس کے نام سے ہوئی ہے۔ سیاہ فام ملزم کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
کولمبیا پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دو مسلح گروہ کے آپس میں جھگڑے کے باعث ہوا۔ 12 میں 7 زخمیوں کو گولیاں لگنے کی وجہ سے شدید چوٹیں آئی ہیں۔