میجر حارث پر تشدد کے ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
عدالت نے ملزمان کو دوبارہ 22 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

LODHRAN:
عدالت نے میجر حارث پر تشدد کرنے والے ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے پولیس کے حوالے کردیا۔
لاہور ماڈل ٹاؤن کچہری میں میجر حارث کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کے کیس کی سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: میجر حارث پر بہیمانہ تشدد؛ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، آرمی چیف
عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چاروں ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے ملزمان کو دوبارہ 22 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں حساس ادارے کے افسر پر تشدد کرنے پر سیاسی رہنما کے گارڈز گرفتار
جوڈیشل مجسٹریٹ تصور اقبال خان نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ سنایا۔
یاد رہے کہ جمعرات کو لاہور میں راستہ نہ دینے پر پرائیویٹ گارڈز نے حساس ادارے کے افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اس کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق اور حافظ نعمان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم پھر رہا کردیا گیا۔