مدینہ منورہ ٹریفک حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق

عمرہ زائرین کے ہوٹل میں آتشزدگی، 368 پاکستانیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

عمرہ زائرین کے ہوٹل میں آتشزدگی، 368 پاکستانیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔فوٹو:فائل

مدینہ منورہ میں ٹریفک کے حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق ہوگئے، دوسری طرف ایک ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی جہاں پاکستانی زائرین ٹھرے ہوئے تھے محکمہ شہری دفاع نے تمام 368 پاکستانیوں کو بحفاظت نکال لیا۔


سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مغربی بریدہ روڈ پر ایک تیز رفتار گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی،حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق ہو گئے جن کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی۔ دریں اثنا محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل خالد الجوہانی نے بتایاکہ 7منزلہ ہوٹل کے چوتھے فلور پر آگ بھڑکی،جہاں زیادہ تر پاکستانی زائرین ٹھہرے ہوئے تھے جنھیں محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا، ریسکیو عملے کے رکن سمیت 3 افراد آتشزدگی سے متاثر ہوئے۔
Load Next Story