آپریشن ہوا تو طالبان القاعدہ حقانی نیٹ ورک کا صفایا کر دیا جائے گا عسکری حکام

حکومت کی پہلی ترجیح مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل کرنا ہے،عسکری حکام


INP February 27, 2014
حکومت کی پہلی ترجیح مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل کرنا ہے،عسکری حکام. فوٹو: فائل

عسکری حکام نے کہا ہے کہ طالبان نے مذاکرات کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو شمالی وزیرستان سمیت جہاں بھی ضروری ہوا بھرپور فوجی آپریشن کیا جائیگا۔

حکومت کی پہلی ترجیح مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل کرنا ہے، آپریشن کی صورت میں حقانی نیٹ ورک، تحریک طالبان اور القاعدہ کا مکمل طور پر صفایا کر دیا جائے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق سینئر پاکستانی عسکری عہدیدار نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے بعض حصے طالبان کے مراکز بن چکے ہیں جہاں ٹریننگ سنٹر اور بم بنانے کی فیکٹریاں قائم ہیں، پاک فضائیہ نے شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، فی الحال طالبان کی جانب سے 23 ایف سی اہلکاروں کے قتل اور سیکیورٹی اداروں پر پے درپے حملوں کے خلاف جوابی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ آپریشن کی صورت میں حقانی نیٹ ورک، تحریک طالبان اور القاعدہ کا مکمل طور پر صفایا کر دیا جائے گا۔ آپریشن امریکا یا کسی اور ملک کو خوش کرنے کیلیے نہیں بلکہ اپنے ملک کی حفاظت کیلیے کیا جائیگا۔