اے پی سی میں مذاکرات پر اتفاق ہوا تھا ن لیگ نے موقف بدل لیا فضل الرحمن
حکومت کا طالبان سے مذاکرات کے بجائے آپریشن کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔سربراہ جے یو آئی ف
حکومت کا طالبان سے مذاکرات کے بجائے آپریشن کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔سربراہ جے یو آئی ف۔ فوٹو: فائل
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ حکومت کا طالبان سے مذاکرات کے بجائے آپریشن کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔
حکومت آپریشن پر اتفاق رائے حاصل کرناچاہتی ہے، یقین نہیں آ رہا کہ 2002سے آپریشن کے خلاف اپنائے ہوئے موقف میں ن لیگ نے کیسے تبدیلی کر لی، تمام سیاسی جماعتیں اب بھی آپریشن کے بجائے مذاکرات اور بات چیت پر یکساں موقف رکھتی ہیں۔