قومی سلامتی پالیسی مبہم ہے سابق وزیراعظم گیلانی کا ردعمل
توقیر صادق اور دیگر تقرریوں پربات ہوئی تومعاملات بڑھ جائیں گے،یہ میرا استحقاق تھا
آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کرنیوالے مشرف کی تقرری کس نے کی تھی،سابق وزیراعظم۔فوٹو: فائل
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ توقیرصادق سمیت میری دیگرمحکموں میں کی گئی تقرریوں پربات ہوئی تومعاملات بڑھ جائیں گے۔
بدھ کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم کی جانے والی تقرریاں میرا استحقاق تھیں۔ آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کرنے پرغداری کے مقدمے کا سامنا کرنے والے پرویز مشرف کی تقرری کس نے کی تھی۔قومی سلامتی پالیسی مبہم ہے یہ کوئی پالیسی نہیں جس کے مطابق طالبان کی کسی کارروائی پران کے خلاف کوئی کارروائی ہوگی۔